سوئمنگ پول میں مسلسل نہانا خطرناک،نوجوان جان سے گیا

01:34 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بھارت کے ایک شہر میں 15 سالہ لڑکا سوئمنگ پول سے نکلا، چند قدم چل کر گرا اور گرتے ہی دم توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش میں دہلی سے 75 کلومیٹر دور میرٹھ شہر میں رونما ہونے والے اس حادثے سے وہاں موجود تمام افراد پر خوف طاری ہوگیا۔

اس حادثے کے بعد سوئمنگ پول کا مینیجر غائب ہوگیا۔ پولیس نے سوئمنگ پول کے پانی کے نمونے تجزیے کے لیے لیباریٹری بھجوادیے ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر آؤٹ لیٹس پر وائرل ہوچکی ہے۔ لڑکے کو اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ 20 منٹ پہلے مرچکا تھا۔

مزیدخبریں