سیالکوٹ: سیکیورٹی گارڈنے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

02:59 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں سیکیورٹی گارڈ کا اپنی بیوی اور بیٹی کا غیرت کے نام پر بے رحمی سے قتل کر دیا۔

SHO صدر کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی شک کی بنا پر کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ مجتبیٰ نے اپنی بیوی 45 سالہ بشیراں بی بی اور بیٹی 24 سالہ راحیلہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ سیالکوٹ ملزم ضلع رحیم یار خان کا رہنے والا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سیالکوٹ میں گلوز بنانے والی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں