ویب ڈیسک: گزشتہ روز کرم آئی ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی ہارون ولیم نے سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آخری رسومات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ دفاع اطلاعات ونشریات، داخلہ، سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے دفاع وطن کے مسیحی برداری کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افواج ایک مربوط یونٹ ہے۔ مسلح افواج میں ہر شعبہ زندگی کی نمائندگی موجود ہے۔ ہر طبقے کے افراد دفاع وطن کیلئے کوشاں ہیں۔
آرمی چیف نے سپاہی ہارون اور سپاہی انوش کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم مادر وطن کے دفاع کےلئے ان شہیدوں کی قربانیوں کی مقروض ہے۔
سپاہی ہارون کو فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپردخاک کردیا گیا۔ ضلع کرم کے دیگر شہدا بھی اپنے علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔