امیربالاج قتل کیس: ملزم ملک سہیل محمود کی ضمانت منظور

03:23 PM, 22 Jun, 2024

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان)سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں عدالت نے ملزم ملک سہیل محمود کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں امیربالاج قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم سہیل اعوان کی درخواست ضمانت منظورکرلی،ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی۔

عدالت نےملزم کوایک لاکھ روپےمچلکوں کےعوض رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگرملزم کسی اورمقدمے میں مطلوب نہیں ہےتو رہا کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے، ملزم سہیل اعوان پر احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں