لاہور:شہری کو اغوا کر کے 4 کروڑ سےزائد بھتہ وصول کر لیا گیا

03:50 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک:نصیر آباد سے شہری کو اغوا کر کے 4 کروڑ سے زائد بھتہ وصول کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کے مختلف اے ٹی ایم کارڈز سے بھاری رقوم نکلوائی۔ اغوا کے بعد شہری سے زبردستی اشٹام پر دستخط بھی کروائے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق خالی چیکس،سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے نشانات لگوائے گئے،لیپ ٹاپ، موبائل، دس ہزار نقدی اور بیگ بھی چھین لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں