ایس آئی ایف سی نے پاکستان انیشیٹو پروگرام کا انعقاد کر دیا

04:01 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک: زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کا انعقاد کیا۔ 

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 70 لاکھ ہیکٹرز سے زائد غیر کاشت شدہ اراضی کو استعمال کرتے ہوئے جدید زرعی فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ 

گرین پاکستان انیشیٹو کے اعلان کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ جبکہ 85 ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے چار لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت کے لیے معاہدے کر لیے ہیں۔ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینیجمنٹ سسٹم کے قیام سے زراعت کو دور حاضر کے زرعی اصولوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔ 

زراعت کے شعبے میں ترقی سے قومی برآمدات میں اضافہ، غذائی تحفظ اور عوام کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومتی اور عسکری کاوشوں کی بدولت اب تک بڑے رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں