شہریار آفریدی پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں؟ علی محمد خان اہم خبر دیدی

09:04 PM, 22 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمدساجد) علی محمد خان   پی ٹی آئی سب قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، شہریار آفریدی کو کچھ شکایات ضرور ہوں گی لیکن کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے کہ ان کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینا پڑے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام کے میزبان نےسوال کرتے کہا لگ رہا ہے کہ شہریار آفریدی قومی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہوجائیں، ان کے قریبی ذرائع بتا رہے ہیں کہ وہ پارٹی کے لوگوں سے کافی دلبرداشتہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے جواب دیتے کہا وہ ایسے تاثر کو زائل کرتے ہیں خدانخواستہ کوئی پنجابی، پشتون، بلوچی پارٹی سے علیحدہ ہو، پی ٹی آئی سب قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، میزبان نے کہا شہریارآفریدی کو پارٹی کے اندر نظر انداز کیا جارہا ہے؟ علی محمد خان نے کہا سب سے پہلےعمران خان کی رہائی ہے جس پر کوئی دو رائے نہیں، اس پر سب ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں اور اپنا اپنا رول ادا کررہے ہیں۔

علی محمد خان نے کہا پارٹیوں کے اندر کچھ ایشوز ہوتے ہیں، شہریار آفریدی کو کچھ شکایات ضرور ہوں گی لیکن کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے کہ ان کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینا پڑے، ان کے جو بھی خدشات ہیں پارٹی لیڈرشپ اُن کو دیکھے گی، ہماری جماعت میں پشتون، پنجابی کا فرق نہیں ہے کسی بھی جماعت میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، آج بھی ہماری پارٹی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر ہیں جو کہ پشتو سپینگ ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پشتون ہیں، میرے پاس کوئی فیصلہ کن عہدہ نہیں ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہم سائیدلائن ہیں۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ یہ وقت آپس میں بےاتفاقی کا یا عہدہ کی لڑائی کا نہیں ہے، یہ وقت خان صاحب کے ساتھ مضبوط کھڑے ہونے اور ان کی رہائی کے لئے مضبوط تحریک چلانے کا ہے۔

مزیدخبریں