سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری

09:33 PM, 22 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا 930 بلین روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ،مختلف محکموں میں 3000 نئی آسامیاں، گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصداضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 25ارب کے سرپلس بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 321 بلین سے زائد اور غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 565 بلین روپے سے زائد ہے ،نئے مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف محکموں میں 3000 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں ، گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ، بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 4 270 اور جاری منصوبوں کی تعداد 3976 ہے ، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کےلئے مختص رقم 6 ارب روپے کردی گئی ، قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 10 ارب رکھنے کی تجویز ، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کےلئے193 ملین اور گوادرسیف سٹی پراجیکٹ کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ۔

 گرین بس اقدام کے تحت کوئٹہ اور تربت میں بس سروس کے آغاز کے لئے ایک بلین روپے مختص ، کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹریفک انجینئر نگ بیورو کے قیام کے لئے 50 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، تعلیم کے لئے14 ارب روپے ، صحت کیلئے 67ارب روپے اورامن اوامان کیلئے 84 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 16 ارب سے بڑھا کر 35ارب روپے کردیا گیا ، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ، بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ اجلاس جمعہ کو اسپیکر کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب شیروانی نے مالی سال 2024-25کاایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے جذبے سے سرشار ہیں۔

اس لیے صوبے کی مجموعی ترقی اور عوامی توقعات کا عکس ہے جوآئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں نظر آئے گاجس کا سہرا قائد ایوان میر سرفراز بگٹی کے سر جاتاہے جنہیں اتحادی جماعتوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
 

مزیدخبریں