دہشتگردی کیس؛ علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی کو بری کردیا گیا

09:55 PM, 22 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل شیراز ثانی نے سابق صوبائی وزیر اسراراللہ گنڈاپور پرخودکش حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا جبکہ عدالت نے کیس میں نامزد دیگر تین افراد کو بھی باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ سردار اسراراللہ گنڈاپورکو2013 میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں