سوات: میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری

02:36 PM, 22 Mar, 2021

شازیہ بشیر

سوات (پبلک نیوز) میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری، بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کالام میں منفی 5، مہوڈنڈ منفی 6، ملم جبہ منفی 2 اور مدین بحرین میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مینگورہ شہر، تحصیل کبل، چارباغ، بریکوٹ اور مدین بحرین میں بارش کی اطلاعات ہیں۔ کالام، ملم جبہ، مہوڈنڈ، گبرال، اشو، مٹلتان، گبین جبہ میں برفباری ہو رہی ہے۔ میدانی اور بالائی علاقوں پر بارش و برفباری کا سلسلہ ائندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں