پبلک ٹرانسپورٹ میں 50، ٹرین میں 70 فیصد مسافر کو سفر کی اجازت

02:55 PM, 22 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریل گاڑیوں میں بھی صرف 70 فیصد گنجائش کے مطابق مسافر ہوں گے۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ صرف 50 فیصد گنجائش کے مطابق مسافر سوار کرے گی۔

اس دوران تمام وفاقی کائیوں کو ماسک لازمی قرار دئیے جانے کی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ سٹی،ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں موجود افراد کی تعداد میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان،کے پی، اور آزاد کشمیر میں تمام سیاحتی مقامات پر کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹیسٹنگ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔ ایس او پیز پر عمل کرنے والوں کیلئے سزائوں کو میڈیا پر اجاگر کیا جائے۔ تمام سخت اقدامات 11 اپریل تک لاگو رہیں گے۔ سخت اقدامات پر 7 اپریل کو نظر ثانی کی جائے گی۔ تعلیمی شعبے سے متعلق اقدامات پر 24 اپریل کو نظر ثانی کی جائے گی۔

مزیدخبریں