ملک بھر میں مارکیٹس 8 بجے تک کھولنے کی اجازت

07:09 PM, 22 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اقسام کی ان ڈور ٗ آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی لگا دی گئی ہے ٗ ٹیک اوے کی سہولت رات دس بجے تک ہو گی ٗ تمام تجارتی سرگرمیوں 8بجے بند کر دی جائیگی ٗ تین سو زائد افراد کے اجتماع پر پابندی جبکہ ہر قسم کی ان ڈور سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج این سی او سی کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے اور مزید سختیاں کی جائیں۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ صوبے سخت حکمت عملی اپنانے کے مجاز ہونگے ٗعدالتوں میں سائلین کی تعداد کو کم سے کم رکھا جائیگا ٗ گلگت ٗ آزاد کشمیر سمیت تمام سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز پر عمل درآمد ہو گا ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کو ماس میڈیا کوریج دی جائے اور ان تمام فیصلوں کا اطلاق 11 اپریل تک نافذ العمل ہوگا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ٗجلاس میں ملک بھر میں جاری کورونا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ۔ جن اضلاع یا شہروں میں کورونا کیسز کی شرح 8فیصد سے زائد ہے وہاں پر مزید سختی کی جائیگی ۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینما اور مزارات پر پابندی برقرار رہے گی ٗ 300 افراد تک آؤٹ ڈور شادی تقریبات منعقد ہو سکیں گی ٗپبلک پارکس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ٗ جاگنگ ٹریک پر جانے کی اجازت ہوگی ٗتمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی ٗانٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد ملازمینکے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی ٗ ریلوے سروسز 70 فیصد سواریوں کے ساتھ فنکشن کرسکیں گی ۔
مزیدخبریں