کراچی ایئرپورٹ سے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا

07:18 PM, 22 Mar, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) ائیرپورٹ کے قریب سے دو سالہ بچے امان کے اغواء ہونے کا معاملہ حل ہو گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رکشہ ڈرائیو سکندر کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میرا کوئی بیٹا نہیں ہے اس لیے امان کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ عرفان بہادر نے کہا ہے کہ دو سالہ بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تفیش کررہے ہیں۔
مزیدخبریں