پشاور : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

01:33 PM, 22 Mar, 2022

احمد علی
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹس شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
مزیدخبریں