ماہ رمضان کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے

04:57 PM, 22 Mar, 2023

احمد علی
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی ۔ جمعہ کے روز صبح 7:30 بجے سے 10:30 تک اسکولز میں تدریسی عمل ہوگا ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار صبح 11:45 سے 2:45 تک ہون گے۔
مزیدخبریں