پی ٹی آئی نے پی ایس پی کی اہم وکٹیں گرا دیں

08:34 AM, 22 May, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) پی ایس پی کراچی کی اہم وکٹیں پی ٹی آئی نے اڑا دیں ٗ اہم رہنما ایڈووکیٹ سید احمد رشید نے دیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، مشیر گورنر سندھ علی جونیجو نے شرکت کی ٗ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ایڈووکیٹ سید احمد رشید اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا. حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر کہا کہ احمد رشید پہلے بھی تحریک انصاف کا حصہ رہے ہیں، تحریک انصاف دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی تربیت عمران خان نے کی، راجہ ریاض جیسے لوگوں کی تربیت پیپلزپارٹی کی ہے، سندھ کی عوام کے لیے وزیراعظم نے پہلی بار پیکیجز دیے، سندھ کی عوام کے لیے احساس پروگرام کا دائرہ وسیع کیا گیا۔پی ٹی آئی میں شا مل ہونے والے سید رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف میرا گھر ہے میں اپنے گھر میں واپس آیا ہوں، ملکر پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کے لیے کام کریں گے۔
مزیدخبریں