مہلک کورونا وائرس مزید 88 جانیں نگل گیا

08:58 AM, 22 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار، خطرناک وائرس مزید 88 جانیں نگل گیا، اموات کی کل تعداد20 ہزار 177 ہوگئی، ملک بھرمیں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی، این سی اوسی حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 88مریض جاں بحق ہوئے ٗ 4ہزار 007افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 63ہزار436 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ13ہزار 855مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ جبکہ 8لاکھ97ہزار468مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر کورونا سے پاکستان بھر میں تاحال 20ہزار177موات ہو چکی ہیں ٗ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 62,238ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں