پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22 مئی ، 2021

10:30 AM, 22 May, 2021

اویس
کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار، خطرناک وائرس مزید 88 جانیں نگل گیا، اموات کی کل تعداد20 ہزار 177 ہوگئی، ملک بھرمیں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی، این سی اوسی حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔این سی اوسی نے 30 سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا، اسدعمر کہتے ہیں آج سے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا، ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو میسج موصول ہونےلگے۔پنجاب حکومت نے 16 اضلاع میں 24 مئی سے سرکاری و نجی اسکول کھولنےکا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری، محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے، متعلقہ اضلاع میں ہفتے میں 4 روز اسکول کھلیں گے، ایک طالب علم 2 روزکےلیے اسکول آئے گا۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا، کورونا وائرس سے متعلق تازہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، گزشتہ اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ماہرین نے مزید سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قبضہ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں موضع جلال پورہ کے قریب محکمہ کوآپریٹو کی 400 کنال قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی، عثمان بزدار کہتے ہیں قبضہ مافیا ایک ناسورہے، بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی، قبضہ مافیا کےخلاف زیرو ٹالرینسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ان کی سرکوبی کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔
مزیدخبریں