پنجاب: 16 اضلاع کے اسکولز 24 مئی سےکھلیں گے

10:34 AM, 22 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) کورونا کیسز میں کمی کے باعث پنجاب کے 16 اضلاع کے اسکولز 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا. پنجاب میں 5 فیصد شرح سے کم والے اضلاع میں اسکولز کھول دیئے جائیں گے.

پانچ فیصد شرح سے کم والے اضلاع میں بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں۔

مزیدخبریں