’’ظل سبحانی نے زبان کھولی اور راج کماری کی زبان بند‘‘

11:32 AM, 22 May, 2021

اویس

گوجرنوالہ ( پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب سے ظل سبحانی دوئم نے زبان کھولی ہے تب سے جعلی راجکماری کی زبان بند ہے، شاہی خاندان نے مصنوعی حملے کا ڈرامہ کیا، جن کا کچھ دینا ہے وہ پیچھا کر رہے ہیں تو اس میں حکومت کا کوئی عمل نہیں، علاج کے لیے اسپتال ہونا چاہیے نہ کہ دفتروں میں کاروباری امور سرانجام دیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کے سربراہان شامل ہوتے ہیں، این سی او سی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں، پہلے مرحلے میں بزرگوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا گیا، وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ہر شہری کو کورونا سے محفوظ کرنے کے لیے ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے صحافیوں کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو ضرووری قرار دیا، 3 ہزار روزانہ کی بنیاد پر ویکسینیشن ہو رہی ہے، جون کے آخر تک ویکسینیشن کا عمل پہلے مرحلہ ختم کیا جائے گا، حکومت ایک طرف کورونا سے لڑ رہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کا کورونا جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی خاندان عدالتوں، قوم اور کاروباری پارٹنروں کا حساب کتاب دے، کورونا کو شکست دینی ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کا ترجمان بن کر ان کی آواز بلند کی۔

مزیدخبریں