بن قاسم پاور اسٹیشن 1 میں فنی خرابی، بجلی کی پیداوار بند

03:00 PM, 22 May, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) بن قاسم پاور اسٹیشن 1 میں فنی خرابی، گیس انسولیٹنگ سسٹم میں فنی خرابی پائپ سے دھوئیں کا اخراج، پلانٹ ون سے بجلی کی پیداواربند۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ ون کے گیس انسولیٹنگ سسٹم میں فنی خرابی پائپ سے دھوئیں کا اخراج ہو رہا ہے۔ جس کے باعث بن قاسم پاور پلانٹ ون سے بجلی کی پیداواربند ہے۔ذرائع کے مطابق بن قاسم پلانٹ ون کافی پرانا اور بوسیدہ پلانٹ ہے مرمت اور اپ گریڈیشن نہ ہونے سے اکثر خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی پیداوار بند ہو جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لیے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی۔ بن قاسم پلانٹ ون کے گیس انسولیٹنگ سسٹم کی خرابی اور مرمت میں کافی وقت درکار ہو گا۔ایک علاقے کا لوڈ دوسرے علاقے میں شفٹ کرکے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
مزیدخبریں