پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے منی ڈرافٹنگ

05:00 PM, 22 May, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے منی ڈرافٹنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیتھمیر، حماد اعظم، وسیم محمد اور جانسن چارلس کو منتخب کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ظاہر خان، جیک ورلڈرمٹھ اور خرم شہزاد کو منتخب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے ٹم ڈیوڈ اور سلطان احمد کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی نے بسم اللہ خان کو منتخب کیا۔ کراچی کنگز نے محمد حارث کا انتخاب کیا۔
مزیدخبریں