متعدد قرآنی نسخوں کو آگ لگانیوالا ملزم گرفتار، جیب سے افغانی کارڈ برآمد

05:30 PM, 22 May, 2021

احمد علی
دکی (پبلک نیوز) ناناصاحب زیارت میں ایک شخص نے متعدد قرآنی نسخوں کو آگ لگا دی۔ آگ لگانے سے قرآنی نسخے جل کر خاک ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دکی حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق لیویز فورس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت نجیب اللہ ولد خدائیداد کے نام سے ہوگئی ہے۔ ملزم کی جیب سے افغانی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کوئٹہ کا رہائشی ہے۔ حبیب احمد بنگلزئی کا کہنا ہے کہ ملزم بظاہر ذہنی مریض لگتا ہے۔ ملزم کے جیب سے ٹرسٹ کے علاج کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم علاج کی غرض سے ناناصاحب کے دربار آیا ہوا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزیدخبریں