بلوچستان: ضلع شیرانی میں جنگلات پر لگی آگ مزید شدت اختیار کر گئی

08:35 AM, 22 May, 2022

احمد علی

بلوچستان کے علاقے شیرانی میں چلغوروں کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی اور ہزاروں ایکڑ تک پھیل گئی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان کے مطابق پاک فوج اور ایف سی آگ پر قابو پانے میں مدد فراہم کررہی ہے جبکہ پاکستان رینجرز بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی آگ پرقابوپانے کی کوششیں جاری ہیں اوراین ڈی ایم اے نے بلوچستان کی حکومت کوآتشزدگی پرقابوپانے کے لئے تمام ضروری آلات بھی فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشکل پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث آگ پرقابوپانے کی کوششوں میں امدادی ٹیموں کومشکلات کاسامناہے

مزیدخبریں