پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

10:09 AM, 22 May, 2023

احمد علی
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب انسٹاگرام سروس ڈاؤن ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین ایپلی کیشن تک رسائی حاصل نہیں کرسکے تھے ۔ میٹا کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ تکینیکی مسائل کی وجہ سے کچھ لوگوں کو انسٹاگرام تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر کیلئے سروس ڈاؤن ہونے کے بعد انسٹاگرام اب بحال ہوگیا ہے۔ میٹا نے انسٹاگرام تک رسائی نہ ہونے سے والے صارفین کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے البتہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈی ٹیکٹر کے مطابق امریکا میں ایک لاکھ صارفین،کینیڈا میں 4 ہزار اور برطانیہ میں 56 ہزار صارفین انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے سے محروم رہے ہیں ۔ یعنی کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشن تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ڈاؤن ڈیٹکٹر کا کہنا ہے کہ اتوار کو تقریباً 5 بجکر 45 منٹ پر کچھ صارفین کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں اور رات 8 بجکر 30 منٹ تک صارفین کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی تھی ۔
مزیدخبریں