آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو کر بارشیں برسائیں گی

10:51 AM, 22 May, 2023

احمد علی
مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی اور بارشیں برسائیں گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 مئی کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے ۔ بلوچستان میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، آئندہ 2 سے3 روز درجہ حرارت میں 2سے4 ڈگری تک اضافہ متوقع ہے ، لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 42 تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
مزیدخبریں