ڈالر کی اونچی اڑان جاری،روپیہ مزید کمزور ہوگیا

01:59 PM, 22 May, 2023

احمد علی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔ آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے18 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گذشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پربند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 305روپےکا ہوگیا۔
مزیدخبریں