سابق صوبائی وزیر پیر سید الحسن شاہ کا تحریک انصاف سے لا تعلقی کا اظہار

05:14 PM, 22 May, 2023

احمد علی
گوجرانوالہ: سابق صوبائی وزیر پیر سید الحسن شاہ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سابق صوبائی وزیر پیر سید الحسن شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔ پیر سید الحسن شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے سیاہ دن نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا، ہمارے سر شرم سے جھک گئے، جس طرح قومی اثاثوں کو تباہ کیا گیا فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے بہت دکھ ہوا۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ حلقے کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ سعید الحسن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف تھے۔
مزیدخبریں