اوپن مارکیٹ میں 305 روپے کی بلند سطح پر فروخت ہونے لگا

07:12 PM, 22 May, 2023

احمد علی
کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے سے بڑھ کر 305 روپے کی بلند سطح پر فروخت ہونے لگا . تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیاہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے سے بڑھ کر 305 روپے کی بلند سطح پر فروخت ہونے لگاہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے مہنگا ہوکر 330 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 8 روپے مہنگا ہوکر 382 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1.80 روپے مہنگا ہوکر 84.50 روپے کی بلند سطح پر قائم ہے۔جبکہ سعودی ریال 1.80 روپے مہنگا ہوکر 81.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔
مزیدخبریں