شہریوں کی حفاظت کرنیوالی پولیس خود غیر محفوظ،ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کو لوٹ لیا

08:54 PM, 22 May, 2024

(ویب ڈیسک ) تھانہ رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

شہریوں کی حفاظت کرنے والی پولیس خود غیر محفوظ ہو گئی ، ڈاکوؤں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو لوٹ لیا ۔ تھانہ رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  عرفان نامی کانسٹیبل ڈیوٹی سے گرھ جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا ،   ڈاکو پولیس کانسٹیبل سے اس کا سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ۔

پولیس کی جانب سے  واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں