ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

10:16 PM, 22 May, 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگ ورتھ اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کرس گفانی ٹی وی امپائر ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے شاہد سائکت فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

 پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں