ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ آگئی، کن امراض کی تشخیص ہوئی؟

11:22 PM, 22 May, 2024

حیدر منیر

( حیدر منیر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر پرکوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،  جیل حکام کے مطابق سخت گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا۔

سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی چیک اپ کے بعد الٹرا ساونڈ ، سی ٹی سکین سمیت مختلف ٹیسٹ کیے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو وومٹنگ اور پیٹ میں سخت درد کی شکایت ہے ۔

 پبلک نیوز نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ابتدائی میڈیکل   رپورٹ حاصل کر لی، رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر  170/95, دل کی دھڑکن 90 خون میں آکسیجن لیول 92 فیصد اور بلڈ شوگر لیول 140 ریکارڈ ہوا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے اور اینٹی بائیوٹک ادویات کے انجکشن تجویز کیے گئے ہے جبکہ سی بی سی، گردوں، اور جگر کے ٹیسٹ بھی  تجویز کیے گئے ہیں ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق  فی الوقت ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن مکمل  صحت یابی کے لیے کم از کم دو سے تین روز تک لیے انہیں داخل کیا جارہا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہسپتال موجودگی کے وقت پولیس کی معمولی نفری بھی تعینات ہے ۔ 

مزیدخبریں