کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بڑی پابندی عائد

03:20 PM, 22 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا سرکاری ہسپتالوں میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ 3 ہفتے قبل پہلی ڈوز لگوانے والوں کو ہسپتالوں میں داخلے سے پہلے دوسری ڈوزلازمی لگوانی ہوگی، عیادت کے لیے آنے والے لواحقین بھی ویکسین کا ثبوت دیکھائیں گے اس کے بعد ہی ہسپتال میں داخلہ ممکن ہوسکے گا۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا 4 مریض جابحق ہوگئے ہیں۔ ملک میں 223 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1282195 ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ23970 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مزیدخبریں