پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،22نومبر 2021

04:00 PM, 22 Nov, 2021

شازیہ بشیر
پنجاب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا سرکاری ہسپتالوں میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا حکومت نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو 30روپے تک لے جانے کا اعلان کردیا، ہر ماہ 4 روپے95 پیسے بڑھائی جائے گی، مشیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف کومعاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھائیں گے، سعودی عرب کی جانب سے بھی3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جلد مل جائیں گے پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، چند ماہ کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنا پڑے گی،وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں آئندہ چند ماہ میں ٹیرف کو مزید بڑھانا پڑے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ انرجی پر معاہدہ ہوا، معاہدے کا انڈسٹریل، گھریلو صارفین پر اثر نہیں پڑے گا، آئی ایم ایف نے پاورسیکٹر اصلاحات کو لائق تحسین قرار دیا ہے آئی ایم ایف پروگرام مہنگائی لائےگا، سود کی شرح بڑھانے سے بینکوں کو فائدہ اورمعیشت کو نقصان ہوگا، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں عوام کو عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں، توجہ اشرافیہ پر ہے، تفریق بڑھادی گئی ہے، ملک میں بےروزگاری، غربت اور افلاس کو پھیلا دیا ہے ن لیگی مافیا اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو، کہا ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نےجسٹس قیوم سے مرضی کےفیصلے کرائے، وزیراعظم کو آئی ایم ایف پیکیج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، عمران خان کی وزراء اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت
مزیدخبریں