فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا

06:33 AM, 22 Nov, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ڈینگی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں اس لئے انہیں کچھ مہلت دی جائے جب کہ فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہو گیا ہے انہیں بھی پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
مزیدخبریں