'آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ 48گھنٹوں میں حل ہو جائے گا'

02:16 PM, 22 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ 48گھنٹوں میں حل ہو جائے گا۔ خواجہ آصف نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ 48گھنٹوں میں حل ہو جائے گا، ڈوزیئر آنے کے بعد معاملہ کابینہ میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نام بھی کل پرسوں تک سامنے آجائیں گے، تمام تر معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں گے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیاست کے ساتھ فوج کا تعلق آئین و قانون کے مطابق ہو سکتا ہے، ابھی تک جو اختیار ہے وہ جی ایچ کیو کا ہے انہیں نام بھیجنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ کی تعیناتی ہوئی اس کے بعد محبت اور احترام کا رشتہ رہا۔
مزیدخبریں