ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ چھکے مارنے ، سنچریز بنانے کا ریکارڈ قائم
03:47 PM, 22 Nov, 2023
دبئی: آئی سی سی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے اور سنچریز اسکور ہوئیں۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں چھکوں اور سنچریز کی بارش ، آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سب سےزیادہ چھکےمارنےاور سنچریز بنانے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ آئی سی سی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے اور سنچریز اسکور ہوئیں، ورلڈکپ2023 میں سب سے زیادہ 644 چھکے لگے۔گزشتہ ورلڈکپ میں 357اور 2015 ورلڈکپ میں 463 چھکے لگے تھے۔ 2023 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر روہت شرما نے 31 چھکے لگائے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ٹوٹل 40 سنچریز اسکور ہوئیں ، اس سے پہلے ورلڈکپ کی تاریخ میں اتنی زیادہ سنچریز اسکورنہیں ہوئیں۔ ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے سب سے زیادہ 4 سنچریز اسکور کیں۔2019 ورلڈکپ میں 31 اور 2015 ورلڈکپ میں 38 سنچریز اسکور ہوئیں تھیں۔