غزہ میںجانی نقصانات،حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس تقریبات 'منسوخ'
10:24 PM, 22 Nov, 2023
غزہ میںجانی نقصانات کی وجہ سےحضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس تقریبات 'منسوخ ' کردی گئیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے "سوگ اور اعزاز میں"حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش میں روایتی تہوار ( کرسمس) نہیں منائیں گے۔ اس سال کرسمس کا تہوار روشنی، روایتی درخت یا پیدائش کے منظر کے بغیر سادہ طریقے سے منایا جائے گا۔ میونسپلٹی نے یہ بھی کہا کہ کرسمس والے دن غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔