بریکنگ نیوز!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

10:40 AM, 22 Nov, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامہ  میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد  کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے،ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید،عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف،مرتضی طوری،زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی،تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔

بعدازاں کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں