ویب ڈیسک: سابق نگران وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی کے دو سابق وزراء بیٹوں پر مبینہ پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے علاقے محبت دیرو تھانہ پر سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دیگر ملزمان کے طور پر سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ خان جتوئی اور مسرور احمد جتوئی کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ میں 324, 353, 147 و دیگر دفعات شامل ہیں۔ تھانے پر موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ ملزم الھڈتو عرف ڈتو جتوئی ساتھیوں سمیت دیکھا گیا ہے۔ ملزمان الھ ڈتو ،اعظم،سانول،دلنواز،صفر، محبوب،ارشاد،طارق،نیک محمد جتوئی موجود تھے۔ ملزمان کو پولیس نے اسلحہ پھینک کر گرفتاری دینے کے لئے کہا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کہا ہمیں غلام مرتضی جتوئی اور مسرور احمد جتوئی نے گرفتاری نہ دینے کا کہا ہے۔ ملزمان نے کہا غلام مرتضی جتوئی اور مسرور احمد جتوئی نے فون پر کہا ہے کہ تمام اہلکاروں کو قتل کر دو۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں زیادہ درخت ہونے کی وجہ سے ملزمان آسانی سے فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر سترہ نومبر کو محبت دیرو تھانے پر درج کی گئی تھی۔