اپنی چھت اپنا گھر: 3مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری

02:32 PM, 22 Nov, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اپنی چھت اپناگھر سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں 3مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ چشتیاں میں 3مرلہ سکیم کے تحت 666پلاٹ دے کر سکیم کا آغاز کیا جائے گا۔ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 927درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اپنی چھت اپناگھر کے تحت800سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ 

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔ اپنی چھت اپناگھر کے تحت20900درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروادیں،8424کے کاغذات مکمل ہوگئے۔ 

اپنی چھت اپناگھر کے پورٹل کے رجسٹرڈ یوزر کی تعداد 6لاکھ سے بڑھ گئی۔ اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ 

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جون2025تک47ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک1لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف نے اپنی چھت اپناگھر پراجیکٹ کو تیز ترکرنے کی ہدایت کردی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے۔ جسے ضرورپورا کریں گے۔ نعروں اوردعوؤں پر یقین نہیں رکھتے،اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدے کو ضرور نبھائیں گے۔

مزیدخبریں