برطانیہ میں 10 انچ تک برفباری، موسم سرد، نظام زندگی درہم برہم

03:35 PM, 22 Nov, 2024

ویب ڈیسک: برطانیہ،امریکا،پیرس اور سوئٹزرلینڈ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوگئی۔ کئی علاقوں میں دس انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔مسلسل سرد موسم کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے طول و عرض میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے ملک کے جنوبی علاقے بھی برف باری کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں 10 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

امریکا کی شمالی ریاستوں میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوگئی ہے۔ ریاست انڈیانا کے کئی علاقے برف سے ڈھک گئے۔

پیرس میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سڑکوں،درختوں گاڑیوں اور مکانات نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ دلکش مناظر سے مقامی افراد اور سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔ برف میں سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

سوئٹزرلینڈ میں شدید برفباری کے بعد ٹمپریچر منفی 15 تک گر گیا۔ برفباری کا سلسلہ چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

مزیدخبریں