پی ٹی آئی احتجاج، شیر افضل مروت نے سارا پلان بتا دیا

04:15 PM, 22 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر  افضل مروت   نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کو آپ کو نکلنا ہوگا۔

شیر افضل خان مروت کی جانب سے 24 نومبر کے متعلق اہم ویڈیو پیغام کردیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارا خان سوا سال سے زیادہ ناجائز پابند سلاسل ہے، ہم نے کوشش بہت کی کہ شاید قانون اور انصاف خان کو مل جائے لیکن انصاف نے انکھیں بند کی ہوئی ہیں  اور یہ انکھیں تب تک نہیں کھلیں گی جب تک ان کی انکھوں سے اپ پٹی نہیں کھینچیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ  یہ کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ 24 نومبر کو ہر پاکستانی نکلے۔ آپ کا نکلنا معنی  رکھتا ہے آپ کا نکلنا خان کی رہائی کا سبب بنے گا۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر جو احتجاج میں ہوں گے، ان سے یہ کہوں گا، کہ اپنے اس پاس نظر رکھیے۔ اگر کوئی بھی شخص توڑ پھوڑ کرتا ہوا نظر آئے، سیبوٹاش کی کارروائی کرتے ہوئے نظر آئے تو اس کو فوری طور پر پکڑیے اور پکڑ کر قیادت کے حوالے کیجئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ  انشاءاللہ میں خود موجود ہوں گا، میں پنڈی اسلام اباد اٹک جہلم اور مقامی تمام لوگوں کو بشمول مری کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ 24 نومبر کو صبح 10 بجے آپ لوگوں نے سنٹورس کے ساتھ پل پہ پہنچنا ہے اور یوں یہاں سے ہو کے ہم پنجاب پشاور اور دیگر علاقوں سے آنے والے قافلوں کا انتظار کریں گے اور اگر ان کی آمد میں تاخیر ہوتی ہے تو انشاءاللہ ہم ڈی چوک پہ قدم جمائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پولیس والے یا کوئی اور ہمارے ساتھ جو بھی کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپنا ائینی حق لے کر رہیں گے۔

 

مزیدخبریں