بھارت میں ارتھی نذر آتش کرنے سے پہلے مردہ زندہ ہوگیا ، 3 ڈاکٹر معطل

04:42 PM, 22 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارت میں ارتھی نذر آتش کرنے سے پہلے مردہ قرار دیے جانے شخص  زندہ ہوگیا ، 3 ڈاکٹرز کو  معطل کردیا گیا۔

راجستھان کے ضلع جھنجھنو  میں ایک 25 سالہ بہرے اور گونگے شخص کو ڈاکٹروں نے غلطی سے مردہ قرار دے دیا تھا لیکن اس کی ارتھی کو نظر آتش کرنے سے قبل اسے ہوش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  روہتاش کمار نامی یہ شخص، جو شیلٹر ہوم میں رہتا ہے اور اس کا کوئی خاندان نہیں ہے، جمعرات کو اس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ابتدائی طور پر بی ڈی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالت خراب ہونے پر  ڈاکٹروں نے رات 2 بجے اسے مردہ قرار دے دیا اور لاش مردہ خانے میں رکھ دی۔

پولیس نے رپورٹ تیار کر کے لاش کو مردہ خانے بھجوا دیا۔ تاہم، جیسے ہی لاش کو چتا پر رکھا گیا، کمار نے اچانک سانس لینا شروع کر دیا۔ ایک ایمبولینس کو بلایا گیا، اور اسے واپس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم پائی گئی، اور اب وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے۔

اس واقعے کے بعد   تین ڈاکٹروں ،  ڈاکٹر. یوگیش جاکھڑ، ڈاکٹر نونیت میل، اور ڈاکٹر سندیپ  کو غفلت کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ۔ ضلع جھنجھنو کے  کلکٹر راماوتار مینا نے بھی اعلان کیا کہ ایک کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی،اس کے علاوہ  میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری کو  بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں