معروف بھارتی پنجابی گلوکاردلجیت کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر پڑے

05:32 PM, 22 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ احمد میں کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر گر پڑے، مداحوں نے اسے نیک شگون قردیدیا۔

احمد آباد میں 17 نومبر کو کنسرٹ میں دلجیت کی پٹیالہ پیگ پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی جس میں وہ اسٹیج پر دوران پرفامنس گرپڑے تھے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار گاتے ہوئے اسٹیج پر چل رہے ہیں اور وہ اپنے پاؤں کا توازن برقرار نہ رکھ سکے۔

تاہم پنجابی گلوکار تیزی سے سنبھل کر اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنا گانا جاری رکھا، اس دوران دلجیت نے بیک اپ گلوکاروں کو ایک سیکنڈ کے لیے رکنے کو کہا,انہوں نے منتظمین سے ہندی میں بھی درخواست کی کہ آپ یہاں جو آگ کے شعلے بلند کررہے ہیں ، ایسا نہ کریں اس سے اسٹیج پر تیل گر جاتا ہے۔

   دلجیت نے ساتھ ہی شائقین کی طرف اشارہ کیا اور گانا دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا، ’میں ٹھیک ہوں‘۔

ایک فین کلب نے کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور کہا ’تارے بھی ٹھوکر کھاتے ہیں! دلجیت دوسانجھ اپنے احمد آباد کنسرٹ کے دوران گرگئے لیکن انہوں نے یہ ثابت کیا کہ شو ہمیشہ جاری رہنا چاہیے!‘

کچھ مداحوں نے ان کے 2013 کے کنسرٹ کو یاد کیا جس میں وہ گرگئے تھے تاہم اس کے بعد وہ دن بدن مشہور ہوتے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ جب بھی گرا ہے دگنی شہرت ملی ہے بندے کو۔

ایک شخص نے لکھا کہ آخری بار گرا تھا تو یہاں تک پہنچا اب کہاں تک جائے گا یہ؟

مزیدخبریں