سعودی عرب کی طرف اٹھنے والا ہاتھ توڑ دیا جائے گا، شہباز شریف

05:56 PM, 22 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مربی ددست اور برادر ملک ہے ، سعودی عرب کی طرف اٹھنے والا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذاتی کاوشوں سے کچھی کینال کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا، احسن اقبال اور چیئرمین واپڈا کاشکر گزار ہوں، جن کی محنتوں سے منصوبہ مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ   نواز شریف کے دور حکومت سے اس منصبوبے کا آغاز ہوا، کچھی کینال کے منصوبے کے اصل محسن نواز شریف ہیں، منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کےلیے وسائل فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مشرف دور میں بغیر ٹینڈر کے منصوبہ ٹھیکیداروں کے حوالے کیا گیا، پرویز مشرف کے دور میں منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا، بے دردی سے عوام کا پیسہ ضائع کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا  کہ سعودی عرب پاکستان کا مربی ددست اور برادر ملک ہے ، کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے پاکستانی عوام کی مدد کی ، سعودی عرب  نے کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا ، سعودی عرب نے غیر مشروط پاکستان کی مدد کی۔

  وزیر اعظم  نے کہا  کہ   سعودی عرب کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، سعودی عرب کی طرف اٹھنے والا ہاتھ توڑ دیا جائے گا،   سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے۔

مزیدخبریں