جہاز میں جھگڑا، مسافر کی 30 ہزار فٹ کی بلندی پر دروازہ کھولنے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟

06:43 PM, 22 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )امریکی ائیر لائنز پر سفر کرنیوالے مسافر کی 30 ہزار فٹ کی بلندی پر  جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش،  ساتھی مسافروں نے قابو پا کر باندھ دیا۔

ملواکی سے ڈلاس-فورٹ ورتھ جانیوالی امریکن ائیرلائنز کی   فلائٹ پر جھگڑا  کے بعد 30 ہزار فٹ پر ایک مسافر نے اچانک اٹھ کر فلائٹ اٹنڈنٹ سے کہا کہ اسے باہر جانا ہے اور اس نے طیارے کا  دروازہ کھولنے کی کوشش شروع کردی جس پر مسافروں نے اس پر قابو پاکر اسے ڈکٹ ٹیپ سے باندھ دیا ۔

  ڈلاس پہنچنے پر پولیس نے مسافر کو حراست میں لےلیا۔

اس سال کم از کم ایسے  1,854 واقعات کی اطلاع فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو دی گئی۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن  ایئربس اے 319 پر  پیش آنیوالے  واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

2021 میں ایسے واقعات میں ریکارڈ بلندی آئی تھی جبکہ تقریباً 6,000 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد سے رپورٹوں میں نمایاں کمی آئی ہے، لیکن 2023 میں اب بھی 2,000 سے زیادہ واقعات ہوئے، FAA کے اعداد و شمار بتاتے ہیں۔ 2023 میں، صرف 400 سے زیادہ نفاذ کی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ایسے مسافروں کے خلاف 7.5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں