برطانیہ کا اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ 

08:42 PM, 22 Nov, 2024

(ویب ڈسیک )برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم   نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے۔

ان کا  کہنا تھا کہ برطانوی حکومت عالمی فوجداری کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔

ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ   برطانیہ ہمیشہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے گا۔

اس سے قبل وزارت داخلہ کے سیکریٹری اور لیبر پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کسی صورت بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں