9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت  سے سزائیں سنا دی گئیں

08:56 PM, 22 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ، احسن ایاز نعیم اللہ،مطیع اللہ، شوکت ، ذاکراللہ  شامل ہیں،سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔ افغان مجرمان میں  داود خان ، یونس خان،احسان اللہ اورلال آغا  شامل ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی ۔نامزد ملزمان میں سے1 ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں۔

روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیشی کا حکم بھی سنا دیا گیا۔

احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان  بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزیدخبریں