بجلی کے ترسیلی نظام میں111 ارب کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

12:27 PM, 22 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے زریعے کی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی۔ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھ
مزیدخبریں